ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسکاٹش تماشائیوں کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، اسرائیلی ٹیم تلملا گئی

اسکاٹش تماشائیوں کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، اسرائیلی ٹیم تلملا گئی

Thu, 18 Aug 2016 16:54:07    S.O. News Service

اسکاٹ لینڈ،18؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسکاٹ لینڈ میں بدھ 17اگست کو اسکاٹش ٹیم Glasgow Celticsاور اسرائیلی ٹیم Hapoel Beer Shevaکے درمیان ایک فٹ بال میچ کھیلا گیا۔ میچ کا ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ اس موقع پر میزبان ٹیم کے پرستاروں نے فلسطینی پرچم تھام رکھے تھے۔سیلٹک پارک میں کھیلا گیا یہ میچ UEFAچمپیئنز لیگ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے سلسلے میں بین الاقوامی پلے آف گیم تھا۔فلسطینی نیوز ایجنسیوں کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں پورے اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچموں کو لہراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان مناظر نے یقینی طور پر اسرائیلی ٹیم کومشتعل کر دیا جو اپنے حریف کے مقابل یہ میچ 2کے مقابلے میں 5گول سے ہار بیٹھی۔اسٹیڈیم کی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود اسکاٹش ٹیم کے پرستاروں نے اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچموں کی بہار کا سماں پیدا کر دیا۔واضح رہے کہ Glasgow Celtics کی ٹیم کے پرستار اسرائیلی قبضے کے خلاف بڑے پیمانے پر مسئلہ فلسطین کو سپورٹ کرتے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ٹیم کے پرستاروں کی جانب سے کسی میچ کے دوران فلسطینی پرچموں کو لہرایا گیا۔


Share: